واپڈا میں گریڈ بیس کی اسامی پر غیر قانونی بھرتیوں کا انکشاف

20 Feb, 2018 | 02:39 PM

Read more!

(شاہد ندیم) واپڈا میں گریڈ بیس کی اسامی پر غیر قانونی بھرتیوں کا انکشاف، جنرل مینجر لینڈ ایکوزیشن کی سیٹ پر بریگیڈیئر ریٹائر شعیب تقی کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا،بعد میں امیدواروں سے درخواستیں طلب کرنے کا اشتہار جاری کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق نوٹیفکیشن کے مطابق دس فروری کو بریگیڈیئر ریٹائرڈ شعیب تقی کو جنرل مینجر لینڈ ایکوزیشن تعینات کیا گیا، تاہم جنرل مینجر لینڈ ایکوزیشن کی تعیناتی کے بعد اشتہار جاری کر دیا گیا،اشتہار کے تحت پانچ مارچ تک امیدواروں سے درخواستیں طلب کی جائیں گی، شعیب تقی کو بطور جنرل مینجر ایک سال کے کنٹریکٹ پر تعینات کیا گیا ،جنرل مینجر لینڈ ایکوزیشن کو گریڈ بیس کی مراعات دینے کی ہدایت کی گئی ہے۔

 نوٹیفکیشن کے مطابق محکمانہ قانون کے تحت ایک ماہ کے نوٹس پر کنٹریکٹ منسوخ کیا جا سکتا ہے۔

مزیدخبریں