صاف پانی پروجیکٹ میں کروڑوں روپے کی کرپشن کے معاملے پر سماعت نہ ہوسکی

20 Feb, 2018 | 11:59 AM

Read more!

(شاہین عتیق) صاف پانی پروجیکٹ میں کروڑوں روپےکی کرپشن کامعاملہ، مقررہ جج رخصت پر ہونے کے باعث کیس کی مزید سماعت نہ ہوسکی، کیس کےملزمان کی عبوری ضمانت میں26فروری تک توسیع کردی گئی۔

ذرائع کے مطابق سینئرسپیشل جج اینٹی کرپشن جوادالحسن نےملزمان کی عبوری ضمانت میں توسیع دی، ڈیوٹی جج نےآئندہ سماعت پراینٹی کرپشن کوریکارڈسمیت پیش ہونےکاپابندکردیا، چیف ایگزیکٹووسیم اجمل،جنرل منیجر سروسزطاہرمقبول ملزمان میں شامل، جنرل منیجرملک وارث سمیت دیگر10افسران و ملازمین بھی ملزمان میں شامل ہیں، ملزمان نےاپنےطورپرپانی کی قیمت مقررکرکےقومی خزانےکونقصان پہنچایا، کروڑوں روپےکی بدعنوانی پراینٹی کرپشن نےمقدمہ درج کرکےچالان پیش کیاتھا.

مزیدخبریں