(ناصر علی) کوٹ لکھپت کے علاقے میں استاد کی سات سالہ طالبہ سے زیادتی کی کوشش،اطلاع ملنے پر پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا۔
یہ خبر بھی پڑھیں : زینب کے قاتل کو سرعام پھانسی دی جائے: لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر
پولیس کے مطابق کوٹ لکھپت کے رہائشی نے تھانہ کوٹ لکھپت پولیس کو اطلاع دی کہ اس کی سات سالہ بیٹی سبین گھر کے قریب ہی ٹیوشن پڑھنے جاتی تھی جہاں عدیل نامی ملزم نے اس سے کئی بار زیادتی کی کوشش کی۔ بیٹی نے گذشتہ روز گھر آ کر والدین کو بتایا تو انہوں نے پولیس کو اطلاع دی جس پر پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزم عدیل کو بلاتاخیر گرفتار کر لیا ۔ پولیس کے مطابق ملزم سے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔