ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

زینب کے قاتل کو سرعام پھانسی دی جائے: لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر

زینب کے قاتل کو سرعام پھانسی دی جائے: لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ملک اشرف) قصور کی ننھی زینب کے قاتل عمران  کو سر عام پھانسی پر لٹکانے کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق اشتیاق چودھری ایڈووکیٹ نے دائر درخواست میں وفاقی حکومت، پنجاب حکومت ، آئی جی جیل خانہ جات اور آئی جی پنجاب سمیت دیگر کو فریق بناتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ انسداد دہشت گردی کورٹ نے قصور میں زینب زیادتی قتل کیس کے مجرم عمران کو سزائے موت کا حکم سنایا ہے۔ زیادتی اور پورنو گرافی میں سزا یافتہ مجرموں کو سرعام پھانسی نہ ہونے سے ان واقعات میں آئے روز اضافہ ہو رہا ہے،

 درخواست میں کہا گیا کہ انسداد دہشت گردی ایکٹ کے سیکشن 22 کے تحت صوبائی حکومت کے پاس اختیار ہے کہ وہ سزا کی جگہ کا مقام تبدیل کرسکتی ہے، حکومت کو انسداد دہشت گردی ایکٹ کے سیکشن بائیس کے تحت زینب کے قاتل عمران کو سرعام پھانسی پر لٹکانے کا حکم دیا جائے۔