ویب ڈیسک : سعودی عرب کے شہر مکہ مکرمہ میں موسم سرما کی پہلی بارش ہوئی ہے، عمرہ زائرین نے بارش کے دوران طواف کعبہ جاری رکھا۔
مکہ مکرمہ کے نواحی علاقوں میں بھی بارش خوب جم کر برسی، زائرین نے باران رحمت پر اللہ کا شکر ادا کیا، دوسری جانب مدینہ منورہ ریجن کے علاقوں میں بھی وقفے وقفے سے سردیوں کی بارش کا سلسلہ جاری ہے۔