ویب ڈیسک : پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا آج مثبت دن رہا۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100انڈیکس تین دن کی 9ہزار 800 پوائنٹس گراوٹ کے بعد 3 ہزار پوائنٹس سے زائد مثبت رہا۔ 100 انڈیکس 3 ہزار 238 پوائنٹس اضافے سے ایک لاکھ 9 ہزار 513 پوائنٹس پر بند ہوا۔ کاروباری دن میں انڈیکس 4 ہزار 245 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا، انڈیکس کی آج کم ترین سطح ایک لاکھ 5 ہزار 601 جبکہ بلند ترین سطح ایک لاکھ 9 ہزار 846 رہی۔
حصص بازار میں آج 75 کروڑ شیئرز کے سودے ہوئے جو پچیس نومبر کے بعد کم ترین رہا، شیئرز بازار کے کاروبار کی مالیت انتالیس ارب روپے رہی۔ اس کے علاوہ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 354 ارب روپے بڑھ کر 13 ہزار 958 ارب روپے ہے۔