سٹی42: بائبل کے دس احکام کے ساتھ کندہ پتھر کی قدیم ترین ٹیبلٹ 5.4 ملین ڈالر میں فروخت ہو گئی۔
یہ پتھر کی سِل، جو تقریباً 1,500 سال قدیم رومن بازنطینی دور کی ہے، اسے حاصل کرنے کے لئے دس منٹ تک جذباتی انداز سےمسلسل بولی بڑھائی جاتی رہی۔ یہ بات ٹیبلٹ کو فروخت کرنے کی میزبانی کرنے والے نیویارک کے آکشنر ک ادارہ سوتھ بائیز کے منتظمین نے بتائی۔ آخری بولی جس پر اسے فروخت کیا گیا، بولی شروع ہونے سے پہلے بہترین تخمینہ کے دوگنا سے کچھ زیادہ تھی۔
پرانے عہد نامے کے دس احکام کے ساتھ کندہ سب سے قدیم معلوم ٹیبلٹ بدھ کو 5.04 ملین ڈالر میں فروخت ہوئی، یہ پتھر کی ٹیبلٹ جو تقریباً 1,500 سال قدیم رومن بازنطینی دور میں تراشی گئی تھی، اس کا گمنام خریدار اس فن پارے کو ایک اسرائیلی ادارے کو عطیہ کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔
یہ پتھر کی ٹیبلت قدیم دنیا کا ایک قابل ذکر نمونہ ہے - لیکن دلچسپی رکھنے والوں نے اسے سینکڑوں سالوں سے بھلا رکھا تھا۔
115 پاؤنڈ وزن اور دو فٹ لمبا ئی کا یہ پتھر 1913 میں اسرائیل کے جنوبی حصے میں ایک نئی ریلوے لائن کی کھدائی کے دوران دریافت ہوا تھا۔
پتھر کی یہ سل ابتدائی عبادت گاہوں، مساجد اور گرجا گھروں کے قریب کے علاقے میں پائی گئی تھی اور اس پر پیلیو-عبرانی رسم الخط میں بائبل کے 10 قوانین کے کندہ کئے گئے تھے۔
ابتدا میں اس دریافت کی اہمیت کو پوری طرح سے سراہا نہیں گیا تھا اور تین دہائیوں تک اس پتھر کو کسی کے گھر کے باہر راستے میں نصب رکھا گیا تھا۔ اس کا تحریر والا رخ اوپر کی طرف رکھا گیا تھا اور پتھر کو پیدل چلنے والوں کے ساتھ بھاری ٹریفک کا بھی سامنا رہا تھا۔
خوش قسمتی سے، اس سلیب کی تاریخی اہمیت کو بالآخر شناخت کر کے تسلیم کر لیا گیا اور اسے محفوظ کر لیا گیا۔
سوتھبیز کے مطابق یہ پتھر 1943 میں ایک اسکالر کو فروخت کیا گیا تھا۔ اس بے نام فرد نے "اسے ایک اہم سمیری ڈیکالاگ کے طور پر تسلیم کیا جس میں کئی مذاہب کے کے مرکز ی تصور کئے جانے والے الہٰی احکام موجود ہیں، اس ٹیبلٹ کو بنوانے والوں نے ابتدا میں اسے شاید کسی سینی گوگ یا کسی نجی رہائش گاہ میں نصب کیا ہو گا۔"
سمیریت ایک قدیم، توحیدی مذہب ہے جو عہد نامہ قدیم کی پہلی پانچ کتابوں پر مبنی ہے۔یہ اگرچہ یہودیت سے متعلق ہے، لیکن سمیریت کے عقائد کے مطابق یہوواہ (خدا کا قدیم عبرانی نام) کا قیام کوہ گیرزم کے پہاڑ پر تھا اس علاقہ کو جدید دور میں دریائے اردن کےمغربی کنارے (ویسٹ بینک) کے نام سے شناخت کیا جاتا ہے۔ اس کے برعکس یہودیت کے عقائد کے مطابق یہوواہ کی زمین پر اقامت کوہِ صیون پر ہے۔
سوتھبیز نے وضاحت کی کہ جہاں کہیں بھی یہ ٹیبلت اصل میں واقع تھی وہ جگہ ممکنہ طور پر 400-600 عیسوی کے رومی حملوں یا 11ویں صدی کے آخر میں صلیبی جنگوں کے نتیجے میں تباہ ہو گئی ہو گی۔
فروخت کے بارے میں ایک مختصر ویڈیو کلپ میں، نیلام گھر نے اس ٹیبلٹ کو بائیبل کے قدیم عہد نامہ کی "خروج" کی کتاب میں درج دس احکام کو "قانون اور اخلاقیات کا سنگ بنیاد" اور "مغربی تہذیب کا بانی متن" کے طور پر بیان کیا ہے۔
پتھر کی اس ٹیبلٹ پر متن کی 20 سطریں ہیں، جو بائبل کی آیات کی قریب سے پیروی کرتی ہیں، جو یہودی اور مسیحی دونوں روایات میں مشترک ہیں۔ تاہم، اس ٹیبلٹ پر خروج کے 10 حکموں میں سے صرف نو لکھے ہیں،دس میں سے ایک نہیں لکھا گیا: "تم خداوند اپنے خدا کا نام بےکار نہ لو۔" اس حکم کی جگہ ٹیبلٹ پر گیریزم پہاڑ پر عبادت کی نئی ہدایت ہے۔ اس ہی لائن سے یہ نشاندہی ہوتی ہے کہ اس کا تعلق سومیری عقائد سے ہے۔
فروخت سے پہلے، سوتھبیز کے کتابوں اور مخطوطات کے عالمی سربراہ رچرڈ آسٹن نے ایک پریس بیان میں کہا: "یہ قابل ذکر ٹیبلٹ نہ صرف ایک بہت ہی اہم تاریخی نمونہ ہے، بلکہ ان عقائد کا ایک ٹھوس لنک ہے جس نے مغربی تہذیب کی تشکیل میں مدد کی۔ ثقافتی ورثے کے اس مشترکہ ٹکڑے کا نظارہ کرنا، ہزاروں سال کی تاریخ کا سفر کرنا اور انسانیت کے قدیم ترین اور پائیدار اخلاقی ضابطوں میں سے ایک کے ذریعے بتائی گئی ثقافتوں اور عقائد سے جڑنا ہے۔
پچھلے سال، نیویارک کے سوتھبیز میں 1,000 سال سے زیادہ پرانی عبرانی بائبل 38.1 ملین ڈالر میں فروخت ہوئی تھی۔ کوڈیکس ساسون، جو 9ویں صدی کے آخر یا 10ویں صدی کے اوائل سے تعلق رکھتی تھی، اس کو "انسانی تاریخ کی سب سے اہم اور "واحد دستیاب کاپی" تحریروں میں سے ایک" کے طور پر بیان کیا گیا۔