ارشاد قریشی:جی ایچ کیو گیٹ حملہ کیس میں ملزمان بانی پی ٹی آئی اور فواد چوہدری سمیت 12 ملزمان کی جانب سے فرد جرم عائد کیئے جانے کی کارروائی کیخلاف دائر درخواستوں پر محفوظ فیصلہ سنا دیا گیا، عدالت نےبانی پی ٹی آئی آئی اور فواد چودھری سمیت دیگر ملزمان کی جانب دائردرخواستیں خارج کردیں۔
جی ایچ کیو حملہ کیس میں ملزمان کی جانب سے 265ڈی کے تحت دائر درخواستوں پر بحث سماعت کے بعد عدالت نے بانی پی ٹی آئی ،فواد چودھری،سعدعلی خان، شبلی فراز،شاہ محمودقریشی،سکندر زیب،راجہ ناصر محفوظ، علی امین گنڈا پور،کنول شوذب،شہریارآفریدی،سعد سراج،عمر تنویر بٹ کی درخواستیں خارج کردیں، ملزمان نے ناکافی شواہد پر فرد جرم عائد کرنے کے خلاف درخواستیں دائر کی تھیں۔
درخواستوں کی سماعت انسداد دہشتگردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے کی، فیصلے میں عدالت نے قرار دیا کہ کچھ ملزمان پر5دسمبر کوفردجرم عائدہوچکی،درخواستیں غیر موثر ہیں فردجرم کے لئےکافی مواد اور پراسکیوشن کے پاس کافی شہادتیں موجود ہیں۔