منکی پاکس پر دنیا کو سب سے پہلے خبردار کرنے والے ڈاکٹر پلاسائڈ امبالا2024 کی ٹاپ10 شخصیات میں شامل

20 Dec, 2024 | 07:56 PM

ویب ڈیسک:   عالمی شہرت کی حامل نیچر سوسائٹی کی طرف سے منکی پاکس کے بارے میں سب سے پہلے دنیا کو خبردار کرنے والے افریقی ڈاکٹر پلاسائڈ امبالا کو   2024 کی ٹاپ 10 سائنسی شخصیات کی فہرست میں شامل کیا ہے۔ 

 ڈاکٹر پلاسائڈ امبالا ڈیموکریٹک ریپبلک آف کانگو کے دارالحکومت کنشاسا میں نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف بایومیڈیکل ریسرچ میں وبائی امراض کے ماہر ہیں۔ پلاسائڈ کی قیادت میں محققین کی ٹیم نے اس وقت دنیا کو خبردار کیا جب انہوں نے کانگو کے مشرقی علاقے میں نوجوان بالغوں اور جسم فروشی کے افراد میں منکی پاکس کیسز کا ایک کلسٹر دیکھا۔ ان کی ٹیم نے اسی وقت پیش گوئی کی کہ یہ بیماری تیزی سے پھیل جائے گی اور اپنے ملک اور پڑوسی ممالک دونوں میں صحت کے حکام پر زور دیا کہ وہ منکی پاکس وائرس کے پھیلاؤ پر قابو پانے کے لیے فوری منصوبے تیار کریں۔

 پلاسائیڈ اور ان کے ساتھیوں نے وائرس کے جینوم کا تجزیہ کرتے ہوئے انکشاف کیا تھا  کہ یہ ایک نیا وائرس ہے جو انسان سے انسان میں منتقل ہونے کی صلاحیت رکھتا ہے اور ان وائرس سے الگ ہے جو 2022 کے وبا اور کانگو میں دیگر وبا پھیلانے کا سبب بنے تھے۔رواں سال کے شروع میں منکی پاکس وبا وسطی افریقہ سے دنیا کے دیگر خطوں میں پھیلنا شروع ہوئی جس سے سینکڑوں افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

مزیدخبریں