ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بورڈ آف ریونیو کا 268 اراضیوں کی نیلامی کا عمل شروع

بورڈ آف ریونیو کا 268 اراضیوں کی نیلامی کا عمل شروع
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

کلیم اختر: بورڈ آف ریونیو نے مجموعی طور پر 268 اراضیوں کی نیلامی کا عمل شروع کر دیا ،بورڈ آف ریونیو کی جانب سے 200 ملین کے قریب پراپرٹی اور سرکاری اراضیوں کی نیلامی لاہور سمیت مختلف اضلاع میں کی جائے گی،، نیلامی کا عمل 2 جنوری تک مختلف اضلاع مکمل کیا جائے گا۔
بورڈ آف ریونیو نے مجموعی طور پر 268 اراضیوں کی نیلامی کا عمل شروع کر دیا .بورڈ آف ریونیو کی جانب سے 100 ملین سے زائد 21 پراپرٹی کی نیلامی لاہور سمیت مختلف اضلاع میں کی جائے گی  اور اسکے علاوہ مختلف دیگر اضلاع میں 247 کے قریب سرکاری اراضیوں کی بھی نیلامی کی جائے گی ۔بورڈ آف ریونیو کی جانب سے 2 جنوری تک مختلف اضلاع میں پراپرٹیوں کی نیلامی کا عمل جاری رہے گا ۔نیلامی کیلئے بولی کا انقعاد متعلہ اضلاع مکں ڈویژنل کمشنرز اور بورڈ آف ریونیو کے ممبران کی نگرانی میں کی جائے گی اور بولی دہندہ کو بولی میں شامل ہونے کیلئے اراضی کی کل مالیت کا 5 فیصد بطور زرضمانت جمع کروانا لازمی ہوگا ۔

کامیاب بولی دہندہ 7 یوم کے اندر کل قیمت کا 25 فیصد ضلعی اکشن کمیٹیوں کو جمع کرانے کا پابند ہوگا ۔کل مالیت کا 25 فیصد جمع نا کروانے والے بولی دہندہ کا زر ضمانت ضبط کر لیا جائے گا ۔

 سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو نبیل جاوید کا کہنا تھا کہ بورڈ آف ریونیو کے ممبران نیلامی کا عمل صاف و شفاف بنانے کیلئےمانیٹرنگ کریں اور نیلامی کے حوالے سے اشتہار متعلقہ تحصیل دفاتر میں آویزاں کرنے کی بھی ہدایت کر دی