سٹی 42 : ملک میں سونے کی قیمت میں کمی دیکھی گئی۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 2 ہزار روپے کمی کے بعد 2 لاکھ 71 ہزار 300 پر آگئی، جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت میں 1 ہزار 715 روپے کی کمی کے بعد 2 لاکھ 32 ہزار 596 روپے پر آگئی ۔
دوسری جانب عالمی بازار میں سونےکی قیمت 20 ڈالر کم ہوکر 2 ہزار 601 ڈالر فی اونس ہے۔