ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

درآمدی ایل این جی کی قیمتوں کمی

 درآمدی ایل این جی کی قیمتوں کمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : حکومت نے درآمدی ایل این جی کی قیمتوں میں 2.72 فیصد تک کمی کا اعلان کردیا۔

اوگرا نے قیمت میں کمی کے حوالے سے نوٹیفیکیشن بھی جاری کردیا، جس کے مطابق سوئی ناردرن کے لیے قیمت میں 0.36 ڈالر فی ایم بی بی ٹی یو کی کمی کی گئی ہے، جس کے بعد نئی قیمت 12.90 ڈالر فی ایم بی بی ٹی یو مقرر کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ سوئی سدرن کے لیے بھی قیمت میں کمی کی گئی ہے، جو 0.25 ڈالر فی ایم بی بی ٹی یو ہے،  نئی قیمت 12.55 ڈالر فی ایم بی بی ٹی یو ہوگی۔

نوٹیفیکیشن کے مطابق نئی قیمتیں دسمبر کے مہینے کے لیے نافذ ہوں گی۔