سکیورٹی فورسز کا آپریشن؛ انتہائی مطلوب دہشتگرد سمیت 7 خوارجی جہنم واصل

20 Dec, 2024 | 05:39 PM

ویب ڈیسک : سکیورٹی فورسز نے ضلع ٹانک میں آپریشن کرتے ہوئے انتہائی مطلوب خوارجی دہشتگرد سمیت 7 کو جہنم واصل کردیا ۔ 

ضلع ٹانک میں خوارجی دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر سکیورٹی فورسز کی جانب سےکارروائی کی، جس کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں انتہائی مطلوب خارجی سرغنہ علی رحمان کو ہلاک کر دیا گیا۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق خوارجی دہشتگرد کی شناخت  علی رحمان کے نام سے ہوئی، جس نے 2010 میں ٹی ٹی پی میں شمولیت اختیارکی، علی رحمان اہم سرغنہ مفتی فضل اللہ کا قریبی ساتھی تھا۔ ہلاک ہونے والا علی رحمان خوارج کی شوریٰ کا اہم سرغنہ تھا، دہشت گرد نے فرار ہونے کیلئے خاتون کا لباس پہن لیا تھا۔

آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز نے خارجی دہشتگرد کے گھر میں موجود  2 یرغمال بنائے گئے بچوں کو بازیاب کروالیا ۔

مزیدخبریں