ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جنوبی افریقہ کے ہنرچ کلاس پر جرمانہ عائد

جنوبی افریقہ کے ہنرچ کلاس پر جرمانہ عائد
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے جنوبی افریقہ کے ہنرچ کلاس پر جرمانہ عائد کر دیا ۔ 

ہنرچ کلاسن نےپاکستان کے خلاف دوسرے ون ڈے میچ میں 97 رنز پر آوٹ ہونے پر غصے میں آ کر وکٹ کو لات ماری تھی، ہنرچ کلاسن کی اس حرکت پر ایمپائرز کی جانب سے ایکشن لیا گیا، جس کے بعد آئی سی سی نے کلاسن کو کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی پر میچ فیس کا 15 فیصد جرمانہ کرتے ہوئے ایک ڈی میرٹ پوائنٹ کی سزا بھی سنادی ۔

یاد رہے کہ پاکستان نے جنوبی افریقہ کو دوسرے ون ڈے میچ میں 81 رنز سے شکست دیتے ہوئے سیریز 2-0 سے جیت لی ہے تاہم تیسرا میچ 22دسمبر کو جوہانسبرگ میں کھیلا جائے گا۔