زاہد چوہدری : محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کے ذمے ادویات خریداری ، سٹوریج ، ٹرانسپورٹیشن کی مد میں سوا ارب واجب الادا ہیں ۔
سپیشلائزڈ ہیلتھ نے ڈی جی ہیلتھ آفس کے ذریعے خریدی گئی ادویات کا بل ادا نہیں کیا،محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ نے گھر کی دہلیز پر ادویات پہنچانے کی ادائیگی بھی نہ کی،سپیشلائزڈ ہیلتھ کو 50 کروڑ کے فنڈز مل چکے میڈیسن ہوم ڈیلیوری کا بل ادا نہیں کیا،
محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کوبقایاجات ادا نہ کرنے سے رواں سال ادویات کی خریداری میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا۔ محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کی لاپرواہی سے ادویات کی خریداری کھٹائی میں پڑنے کا خطرہ ہے ۔