عرفان ملک :ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل لاہور نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے یونان کشتی حادثے میں ملوث 2 سمگلرز گرفتار کرلیے
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق سمگلرزنے4 افراد کوغیر قانونی طریقے سےاٹلی بھجوانے کیلئے 88 لاکھ روپے لیے،2افراد حماد اور خاور کشتی حادثے میں جاں بحق ہوگئے تھے،سمگلرز کیخلاف کارروائیاں ڈائریکٹر ایف آئی اے سرفراز خاں ورک کی نگرانی میں کی گئیں،سمگلرز کی گرفتار یوں کیلئے ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی ہیومن ٹریفکنگ نے خصوصی ٹیمیں تشکیل دیں۔اے ایچ ٹی سی لاہور کی ٹیم نے سمگلر نواز سانسی کو فاروق آباد سے گرفتار کیا گیا۔اشتہاری سمگلر نوید شاہ کو ننکانہ صاحب سے پکڑ ا گیا۔سمگلرز سےتفتیش جاری ہے ۔ ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔