ویب ڈیسک : یونان میں تارکینِ وطن کی ایک اور کشتی ڈوبنے سے 8 افراد ہلاک ہوگئے ۔
غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق تارکینِ وطن کی کشتی ڈوبنے کا ایک اور واقعہ آج جمعہ کی صبح مشرقی یونانی جزیرے روڈز کے قریب پیش آیا، جہاں تیز رفتار کشتی بحری جہاز سے بچنے کے لیے خطرناک طریقے سے چل رہی تھی، اسی دوران توازن برقرار نہ رکھتے ہوئے کشتی الٹ گئی اور اس میں موجود تمام افراد سمندر میں گر گئے۔
حکام کا کہنا ہے کہ حادثے میں 8 افراد ہلاک ہو گئے جبکہ 18 ریسکیو کر لیا گیا۔
حکام نے بتایا ہے کہ کشتی میں کُل کتنے افراد تھے اس بارے میں معلومات نہ ہونے کے سبب کوسٹ گارڈ کے جہاز اور ایک ہیلی کاپٹر پر مشتمل ریسکیو ٹیم مزید افراد کی تلاش جاری رکھے ہوئے۔