درنایاب:محکمہ پلاننگ اینڈڈویلپمنٹ نے ابھی تک بندروڈکنٹرولڈایکسیس کوریڈورمنصوبے کو مکمل فنڈ جاری نہیں کیا۔70کروڑمنظورشدہ فنڈزمیں سے صرف 20کروڑکی ادائیگی کی گئی۔
منظور شدہ فنڈز سے کہیں کم فنڈز دے کر پی اینڈ ڈی نے ادائیگیوں کے لئے ایل ڈی اے کو مزید مشکلات میں ڈال دیا ہے۔۔ بند روڈ کو فنڈز کی ادائیگیاں واہگہ زون سکیم کے لاہور ڈویلپمنٹ پروگرام کے فنڈز سرنڈر کرکے دئیے گئے ۔ ایل ڈی اے نے فوری طور پر ادائیگیوں کے لئے70کروڑ مانگے تھے جسے منظور کیا گیا تھا۔ ادائیگی کے لئے70 کروڑ کی بجائے محض 20 کروڑ کا اجرا ءکیا گیا ۔
پی اینڈ ڈی نے ایل ڈی اے کو فنڈز ریلیز کرنے کا مراسلہ جاری کردیا ۔ ذرائع کے مطابق تاحال ایل ڈی اے کو ادائیگیوں کے لئے فوری طور پر مزید 50 کروڑ درکار ہیں