درنایاب:ایل ڈی اے نے گجر پورہ اور کینال روڈ پر کارروائی کی ۔شعبہ ٹاؤن پلاننگ نے 14مارکیوں اور شادی ہالز کو سیل کردیا۔۔نگینہ مارکی ، قصر وار،خان اعظم بینکویٹ ، المدینہ مارکی ،پالکی میرج گارڈن ، مہر شادی ہال کو سربمہر کردیا۔
ایل ڈی اے شعبہ ٹاؤن پلاننگ کی گجر پورہ اور کینال روڈ پر کارروائیوں کے دوران 14مارکیوں اور شادی ہالز کو سربمہر کردیا گیا۔۔نگینہ مارکی ، قصر وار،خان اعظم بینکویٹ ، المدینہ مارکی،پالکی میرج گارڈن ،محمد علی شادی ہال ، مہر شادی ہال کو سربمہر کر دیا گیا۔ نور پیلس ، بلال میرج گارڈن، میاں پیلس ، گولڈ پیلس ، رحمت برکت میرج ہال کو سربمہر کردیا گیا ہے۔ شعبہ ٹاؤن پلاننگ زون ون سٹائل ایشیا پیلس مارکی کو بھی سربمہر کردیا گیا ۔۔ چیف ٹاؤن پلانر ون اسدالزمان نے آپریشن کی نگرانی کی، پولیس اور عملہ بھی موجود تھا ۔