مراد علی شاہ سے سردار سلیم حیدر اور فیصل کریم کنڈی کی ملاقات، سیاسی صورتحال پر تبادلۂ خیال

20 Dec, 2024 | 04:11 PM

ویب ڈیسک : وزیرِ اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر اور خیبر پختونخوا کے گورنر فیصل کریم کنڈی نے ملاقات کی ہے۔

ذرائع کے مطابق ملاقات کراچی میں ہوئی، جس میں صوبائی وزراء شرجیل انعام میمن، جام خان شورو، سعید غنی اور جام اکرام اللّٰہ دھاریجو شریک تھے۔

 ملاقات کے دوران پنجاب اور خیبر پختون خوا میں پیپلز پارٹی کی مضبوطی اور شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے یوم ِشہادت سے متعلق بھی گفتگو کی گئی۔ وزیرِ اعلیٰ سندھ اور دونوں گورنرز کے درمیان ملکی سیاسی اور معاشی صورتِ حال پر بھی تبادلۂ خیال کیا گیا ۔ 

مزیدخبریں