رانا زاہد :عمران خان حملہ ٹرائل کیس کی گوجرانوالہ انسداددہشت گردی عدالت میں سماعت, مرکزی ملزم نوید کو سخت سیکورٹی میں عدالت پیش کیا گیا.
عدالت میں وزیر آباد حملہ کیس میں میڈیکل کرنے والے 5 ڈاکٹرز کی شہادتیں قلمبند کی گئیں، عدالت نے ٹرائل کیس کی سماعت کی 3 جنوری تک ملتوی کر دی۔
عدالت نے اگلی پیشی پر سرکاری گواہوں اور عینی شاہدین کو بیانات کے لیے طلب کر لیا، پیشی پر پولیس کے سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے۔