ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سی بی اے یونین کے انتخاب؛ بلاول بھٹو کا پیپلز لیبر یونین کی کامیابی اظہار تشکر

سی بی اے یونین کے انتخاب؛ بلاول بھٹو کا پیپلز لیبر یونین کی کامیابی اظہار تشکر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا پورٹ قاسم اتھارٹی میں سی بی اے یونین کے انتخاب میں پیپلز لیبر یونین کی کامیابی اظہار تشکر، کہا کہ پیپلز پارٹی کی حمایت یافتہ پیپلز لیبر یونین کی کامیابی پورٹ قاسم کے محنت کشوں کی فتح ہے ۔ 

 بلاول بھٹو زرداری نے نومنتخب صدر سید لعل حسین شاہ اور جنرل سیکریٹری شیر محمد بلوچ کو مبارکباد دی ۔ انہوں نے پورٹ قاسم اتھارٹی سی بی اے میں پیپلز لیبر یونین کی کامیابی کے لیے کاوشوں پر پیپلز لیبر بیورو کو شاباش دی ۔ 

 بلاول بھٹو زرداری نے پیپلز لیبر یونین کی کامیابی کے لیے پیپلز لیبر بیورو کے صدر حبیب الدین جنیدی، فیاض شاہ اور اسلم سموں کو خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ یقین ہے کہ پیپلز لیبر یونین کے عہدیداران و کارکنان اب مزید جذبے اور عزم کے ساتھ محنت کریں گے، یقین ہے کہ پیپلز لیبر یونین کی نومنتخب قیادت پورٹ قاسم اتھارٹی کے مزدوروں کو طاقتور بنائے گی ۔ 

 بلاول بھٹو نے کہا کہ پیپلز پارٹی ملک بھر کے محنت کشوں کی نمائندہ جماعت ہے، مزدوروں کے حقوق پر کوئی مصلحت نہیں ہوگی ۔