پی ٹی آئی کیساتھ مذاکرات، دروازے کھلے، منت کرنے کیلئے بھی تیار ہیں، ایاز صادق

20 Dec, 2024 | 03:46 PM

 ویب ڈیسک:اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کیساتھ مذاکرات کیلئے ہمارے دروازے کھلے ہیں، مذکرات کیلئے ہم منت کرنے کیلئے بھی تیار ہیں۔

 18 ویں سپریم کانفرنس کے موقع پر شرکاء کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے اسپیکر ایازصادق نے کہا کہ ہمارے چیمبر اور گھر سب کیلئے کھلے ہیں، اگر ان کی مرضی ہوگی تو ہم منع نہیں کرینگے، کمیٹی بنے گی تو راستے خود نکلتے چلے جائیں گے، پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا چیئرمین اپوزیشن سے لینا تحریری نہیں، آخری وارننگ دیدی ہے اگر اتفاق نہ ہوا تو اجلاس طلب کرلوں گا، کمیٹی جسے چاہے چیئرمین بنالے۔

 اسپیکر ایاز صادق نے کہا کہ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا چیئرمین اپوزیشن سے لینا تحریری نہیں، حکومت اور اپوزیشن کو کہا ہے کہ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی پر فیصلہ کریں، چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی پر آخری وارننگ دے دی ہے،چیئرمین پی اے سی پر اتفاق نہ ہوا تو اجلاس طلب کر لوں گا، کمیٹی جسے چاہے چیئرمین بنالے، اتنی اہم کمیٹی کو مزید التوا میں نہیں ڈال سکتے۔

 اسپیکر قومی اسمبلی نے مزید کہا کہ پارلیمنٹ کی سپرمیسی، انسانی حقوق اور جمہوریت کی بالادستی کیلئے ایک مذاکرات پر سب متفق ہیں۔

مزیدخبریں