ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کرم میں قیام امن کیلئے بنکرز اور بھاری اسلحہ ختم کرنے کا فیصلہ

Kurram Peace, City42, Mohsin Naqvi, Core Commander Peshawar , City42
کیپشن:  وزیر داخلہ نے کور کمانڈر پشاور کے ساتھ پ خیبر پختونخوا کی ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں کرم میں امن کو  ریاست کی اولین ترجیح قرار دیا اور خیبر پختونخوا کی حکومت کو اس ضمن میں تعاون کی ایک بار پھر یقین دہانی کروائی۔ 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: خیبرپختونخوا کی ایپکس کمیٹی نے کرم میں قیام امن کے لیے تمام بنکرز اور بھاری اسلحہ ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

 ضلع کرم کی صورتحال پر خیبرپختونخوا ایپکس کمیٹی کا اہم اجلاس ہوا جس میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سمیت کور کمانڈر پشاور، چیف سیکرٹری کے پی، آئی جی اور وزیر اعلیٰ اور متعلقہ کابینہ اراکین نے شرکت کی۔

 اجلاس میں کرم میں قیام امن کے لیے صوبائی حکومت کے اقدامات کا جائزہ لیا گیا، کرم کی صورتحال پر شرکا کو بریفنگ دی گئی اور گرینڈ جرگے کے حوالے سے ہونے والی پشرفت سے بھی آگاہ کیا گیا،اجلاس کے دوران وزیر داخلہ محسن نقوی نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کو قیام امن کے لیے ہرممکن تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ کرم میں قیام امن اولین ترجیح ہے، صوبے میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی استعداد کار بڑھانے میں سپورٹ کریں گے،اس موقع پر ایپکس کمیٹی نے فیصلہ کیا کہ ضلع کرم میں تمام بنکرز کو ختم کیا جائے گا جبکہ علاقے میں لوگوں سے اسلحہ واپس لینے کے حوالے سے بھی بات چیت جاری ہے تاکہ مستقبل میں ناخوشگوار واقعات سے بچا جا سکے۔

 قبل ازیں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور سے ملاقات کر کے صوبے میں قیام امن کے حوالے سے تعاون کی یقین دہانی دہرائی۔