حسن علی: شہید بے نظیر بھٹو کی برسی، پیپلزپارٹی وسطی پنجاب کی’’سفر بے نظیر‘‘ خصوصی ٹرین لاہور سے نوڈیرو جائے گی،پیپلزپارٹی 22 دسمبر کو گورنر ہاؤس سےچیئرنگ کراس تک مشعل بردار ریلی بھی نکالے گی۔
تفصیلات کےمطابق ماڈل ٹاؤن میں پیپلزپارٹی وسطی پنجاب کے جنرل سیکرٹری سید حسن مرتضیٰ نے سیکرٹری اطلاعات شہزاد سعید چیمہ اور دیگر رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ27 دسمبر کو بے نظیر بھٹو کی برسی کے موقع پر خصوصی ٹرین جس کا نام’’ سفر بے نظیر‘‘ ہوگا ،لاہور سے نوڈیرو جائے گی،26 دسمبر کو لاہور ریلوے سٹیشن سےخصوصی ٹرین کے ذریعے راجہ پرویز اشرف اور گورنر پنجاب سلیم حیدر جیالوں کو روانہ کریں گے۔
احسن مرتضیٰ ( پیپلزپارٹی کے کارکنوں کےلیے نوڈیرو لے جانے کےلیے دعوت دیتے ہیں،ریلیوں اور پر امن طریقے سے شہدا کی تصویروں کو ریلیوں میں آویزاں کریں گے،بائیس دسمبر کو گورنر ہائوس چئیرنگ کراس تک مشعل بردار ریلی نکالیں گےایک ہزار جیالوں کو بے نظیر ٹرین کے ذریعے نوڈیروں لے جائیں گے)

کیاجائے)
سیکرٹری اطلاعات پیپلزپارٹی شہزاد سعید چیمہ کاکہناتھاکہ بے نظیر کی شہادت کا نقصان پارٹی کو نہیں بلکہ پورے ملک اور سیاست کو ہوا ۔۔ پیدائش سے شہادت تک بے نظیر نے مصائب و عدالتیں دیکھیں۔
پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے رہنماؤں کا کہنا تھا کہ سفر بے نظیر ٹرین میں وسطی پنجاب کے دیگر اضلاع سے تعلق رکھنے والے جیالے بھی نوڈیرو روانہ ہونگے اور شہید رانی کی برسی میں شرکت کریں گے۔