ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

انسداد پولیو مہم کا پانچواں روز، ڈی سی لاہور  فیلڈ میں متحرک رہے

انسداد پولیو مہم کا پانچواں روز، ڈی سی لاہور  فیلڈ میں متحرک رہے
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

بسام سلطان:خصوصی انسداد پولیو مہم کےپانچویں روز ڈی سی لاہور  سید موسیٰ رضا فیلڈ میں متحرک رہے۔
پولیو مہم کے چوتھے روز 04 لاکھ 29 ہزار 336 بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے گئے،7ریفیوزل کیسز میں والدین کو قائل کر کے بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے گئے۔
ڈی سی سید موسیٰ رضا نے یو سی 263 سی ڈی ایچ اے میں پولیو ورکرز کے کام کا معائنہ کیا،ڈی سی نے ٹیلی شیٹس، موبائل ایپلیکیشنز ، اندراج کا ریکارڈ، فنگر و ڈور مارکنگ کا تفصیلی جائزہ لیا۔
ڈی سی لاہور نے پولیو ورکرز کو پولیو صورتحال سے متعلق بریفنگ دی اورہدایت کی کہ تمام ڈی ڈی ایچ اوز اور یو سی ایم اوز پولیو ورکرز کی فیلڈ میں سخت مانیٹرنگ کریں،پولیو ورکرز فیلڈ میں بروقت حاضر ہوں اور پولیو کا ہدف حاصل کریں۔