ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب پولیس میں چھوٹے رینک کے ملازمین کی ترقیوں کا عمل جاری

پنجاب پولیس میں چھوٹے رینک کے ملازمین کی ترقیوں کا عمل جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی ساہی:آئی جی پنجاب کے حکم پرپولیس کےچھوٹے رینک کے ملازمین کی ترقیوں کا عمل جاری،ہیڈ کانسٹیبل کے عہدے پر ترقی کیلئےترقیاتی اجلاس کی تاریخوں کا اعلان کر دیا گیا۔

 آئی جی پنجاب کے حکم پر ڈی آئی جی اسٹیبلیشمنٹ ٹو پنجاب نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا،ہیڈ کانسٹیبل کے عہد ے پر ترقی کیلئےسال 2025سے 2026تک تاریخوں کا اعلان کیا گیا۔

 مراسلہ کے مطابق پہلا اجلاس سال 2025میں 3اپریل کو ہو گا، 7جولائی کو دوسرا اجلاس ہو گا،تیسرا اجلاس سال 2025میں 6اکتوبر ،چوتھا اجلاس 4جنوری 2026کو ہوگا، ابتک آئی جی پنجاب کی تعیناتی کےبعد25ہزار کے قریب ترقیاں دی جا چکیں ۔