راؤ دلشاد :پنجاب کی وزیراعلی مریم نواز نے تعلیمی اداروں کے سامنے سڑک پرزبیراکراسنگ کیساتھ کیٹ آئیز بھی لگانے کا حکم دے دیا۔
وزیر اعلیٰ مریم نواز کی زیر صدارت خصوصی اجلاس میں کی پرفارمنس انڈیکٹرکیمطابق راولپنڈی ڈویژن کی کارکردگی کی جائزہ رپورٹ پیش کی گئی ۔ مریم نواز نے اچھی کارکردگی کا مظاہر ہ کرنے پر سرگودھا اور راولپنڈی کے کمشنرز کو شاباش دی ۔
اجلاس میں تمام بڑے شہروں میں انڈر پاس کے اطراف اور اوورہیڈ برج کے نیچے گرین بیلٹ بنانے کا حکم دیا گیا، ساتھ ہی لاہوراور راولپنڈی سمیت تمام شہروں میں اوور ہیڈ برج اور انڈر پاس کی بیوٹیفکیشن کی ہدایت بھی کی گئی۔ وزیراعلی مریم نواز نے تعلیمی اداروں کے سامنے سڑک پرزبیراکراسنگ کیساتھ کیٹ آئیز بھی لگانے کا حکم دے دیا۔
وزیر اعلیٰ مریم نوازنے زیر تکمیل ترقیاتی منصوبوں کی مانیٹرنگ بہتر بنانے کی ہدایت کی، اور مین ہول پر پلاسٹک سے بنے ڈھکن لگانے کا حکم دیا۔ مریم نواز نے صفائی اور اشیائے ضروریہ کے نرخ کی مسلسل مانیٹرنگ کی ہدایت کی۔
وزیر اعلیٰ مریم نوازنے تجاوزات کو مستقل بنیادوں پر ختم کرنے کا حکم دیا، انہوں نے کہا کہ عوام کو گورننس میں بہتری کا واضح فرق نظر آنا چاہیے ، بڑے شہروں میں ماڈل ریڑھی بازاروں کی تعدادبڑھائی جائے ۔