ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ہائیکورٹ نےحکومت کو اوورسیز کمیشن کے رولز بنانے کیلئے مہلت دیدی

لاہور ہائیکورٹ نےحکومت کو اوورسیز کمیشن کے رولز بنانے کیلئے مہلت دیدی
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف : لاہور ہائیکورٹ میں اوورسیز پاکستانیوں کی جائیدادوں کے تحفظ اور کمیشن کے دائرہ اختیار کے متعلق کیس کی سماعت ، لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس فاروق حیدر نے وورسیز کمیشن کی جانب سے شکایات پر انکوائری کرنے کے اختیار پراظہار تشویش کرتے ہوئے پنجاب حکومت کو اوورسیز کمیشن کے رولز بنانے کے لئے مہلت دے دی ۔

جسٹس فاروق حیدر نے شہری سیموئل امانت مسیح کی درخواست پر سماعت کی ,ایڈوکیٹ جنرل خالد اسحاق ، پراسیکیوٹرجنرل سید فرہاد علی شاہ ، اوورسیز کمیشن کا نمائندہ پیش ہوئے ،جسٹس فاروق حیدر نے ایڈوکیٹ جنرل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہااووسیز پاکستانیوں کے حوالے سے بہت سے معاملات ہیں ،اس میں کچھ شک نہیں کہ اوورسیز پاکستانیوں کی معشیت میں بڑا کردار ہے، اس میں بھی کچھ شک نہیں ان کی جائیدادوں پر قبضہ بھی ہورہا ہے، کیا کوئی ایسا قانون موجود ہے جو اوورسیز پاکستانیوں کے حقوق کا تحفظ کرے، ایڈوکیٹ جنرل پنجاب نے اوورسیز پاکستانیوں کے حقوقِ کے تحفظ کے متعلق اٹھائے گئے اقدامات بارے بتایا ، ایڈوکیٹ جنرل نے عدالت کو بتایا کہ اوورسیز پاکستانی کمیشن آئین اور قانون کے مطابق اپنا کام کررہا ہے، ایک ایکٹ کے تحت اوورسیز پاکستانی کمیشن بنایا گیا ہے، اگر غلط ڈائریکشن جائے تو عدالتیں اسے کالعدم قرار دیا جا سکتا ہے ، ،اوورسیز کمیشن موصول ہونے والی شکایت متعلقہ ادارے کو بھیج سکتے ہیں۔

 جسٹس فاروق حیدر نے ریمارکس دئیے کہ بہت سی شکایات آئی ہیں کہ عدالت نے حکم جاری کیا ، لیکن عمل درآمد نہیں ہوا ، کسی اوورسیز کی جائیداد پر قبضہ ہو جائے تو اس پر قانون کو حرکت میں آنا چائیے ،اوورسیز پاکستانیوں کا ملک کی اکنامک میں حصہ ہے، اگر ان کے ساتھ ناانصافی ہو تو ان کی داد رسی ہونی چائیے ، وہ ہمارے ملک کی معاشی صورتحال کو بہتر کررہے ہیں ، اور ان کے گھروں پر قبضے ہوں یہ سنگین صورت حال ہے، جسٹس فاروق حیدر نے مزید ریمارکس دئیے کہ اوورسیز کمیشن کو انکوائری کا اختیار کس قانون کے تحت دیا گیا ، کمیشن کا انکوائری کرنے کا معاملہ کافی سنجیدہ ہے، پراسیکیوٹرجنرل سید فرہاد علی شاہ نے بھی عدالت کی معاونت کرتے ہوئے دلائل دئیے ، عدالت نے پنجاب حکومت کو اوورسیز کمیشن کے رولز بنانے کے لئے مہلت دیتے ہوئے کیس کی مزید سماعت موسم سرما کی تعطیلات کے بعد تک ملتوی کردی۔

Ansa Awais

Content Writer