قیصرکھوکھر: پنجاب حکومت کی شاہ خرچیاں، ممبران اسمبلی کے بعدسرکاری افسران پر بھی نوازشات،، چیف سیکرٹری پنجاب نے افسران کیلئے صرف دو فیصد پر قرضہ اسکیم شروع کر دی.
تفصیلات کےمطابق چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان نے افسران کی لئے دو فی صد منافع قرضہ سکیم شروع کر دی۔
چیف سیکرٹری پنجاب نے افسران کیلئے 2فیصد شرح سود پر قرضہ سکیم شروع کردی،ڈی ایم جی اور پی ایم ایس افسران کو 2فی صد مارک اپ پر قرضہ ملے گا،سیکرٹری خزانہ مجاہد شیر دل کی سربراہی میں کمیٹی قائم کر دی گئی۔
گریڈ 17کے ڈی ایم جی اور پی ایم ایس افسر کو 50لاکھ تک قرض ملے گا،گریڈ 18کے افسر کو ڈیڑھ کروڑ قرض ملے گا،گریڈ 19اور 20کے افسر کو 2کروڑ روپے قرض ملے گا۔
گریڈ 21اور 22کے افسر کو ڈھائی کروڑ تک قرض ملے گا،یہ قرض صرف ڈی ایم جی اور پی ایم ایس افسران کو ملے گا، افسران آسان اقساط پر قرض کی ادائیگی کر سکیں گے،