صنم جاوید پر کونسے کونسے مقدمات بنائے گئے؟ حیران کن تفصیلات

20 Dec, 2024 | 12:20 PM

ویب ڈیسک:  نو مئی تشدد کے مقدمات میں ضمانت پر رہا  صنم جاوید نے کہا ہے کہ ہم عدالتوں میں حاضری لگوا کر بھاگتے ہیں کہ کہیں پولیس نئے مقدمے میں گرفتار نہ کر لے۔

سرگودھا میں انسدادِ دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مجھ پر پولیس والے سے موٹر سائیکل چوری کرنے اے ٹی ایم کارڈ چھین کر بھاگنے کا مقدمہ درج کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ ہم جیل سے باہر آ کر بھی جیل میں ہیں۔

مزیدخبریں