ویب ڈیسک: بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور اور اداکار شاہد کپور کی طویل عرصے کے بعد ایک ساتھ تصویر وائرل ہو گئی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق دونوں فنکارماضی میں ایک ساتھ رہے ہیں اوراس وقت کہاجاتاتھاکہ دونوں ایک دوسرے سے محبت کرتے ہیں اورشادی کرنے والے ہیں، کرینہ کپور اور شاہد کپور کی فلم "جب وی میٹ" 2007ء میں ریلیز ہوئی اور اسی فلم کی شوٹنگ کے دوران دونوں نے اپنی راہیں جدا کر کے شادیاں کر لیں،البتہ اسکرین پر ان کی جوڑی کو مداحوں نے خوب پسند کیا تھا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق کرینہ کپور اور شاہد کپور نے گزشتہ روز اپنے بچوں کے اسکول فنکشن میں شرکت کی جہاں دونوں اداکاروں کو ایک تصویر میں کچھ ہی فاصلے پر دیکھا گیا، کرینہ کپور فنکشن میں سب سے پہلی قطار میں بیٹھی ہوئی تھیں جبکہ شاہد کپور ان کے پیچھے بیٹھے تھے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق کرینہ کپور کو اپنے بیٹے تیمور کی پرفارمنس پر بہت زیادہ خوش ہوتے دیکھا گیا،اس دوران انہوں نے تالیاں بھی بجائیں اور اپنے موبائل فون پر ویڈیو بھی ریکارڈ کی،اس موقع پر کرینہ کپور کے شوہر سیف علی خان بھی ان کے ساتھ موجود تھے۔