محسن نقوی کی علی امین گنڈا پور سے ملاقات، قیام امن کیلئے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرا دی

20 Dec, 2024 | 12:13 PM

 ویب ڈیسک:وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا  علی امین گنڈاپور  کو کے پی کے میں قیام امن کیلئے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرا دی۔

 وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی وزیراعلیٰ آفس آمد پر وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے ان کا خیر مقدم کیا، ملاقات میں خیبرپختونخوا میں امن و امان کی صورتحال اور کرم میں قیام امن کیلئے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

 وزیرداخلہ محسن نقوی نے وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کو قیام امن کے لیے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ خیبرپختونخوا میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی استعدادکار بڑھانے میں پورا تعاون کریں گے، کرم میں قیام امن اولین ترجیح ہے،انہوں نے کہا کہ تمام سٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے کرم میں پائیدار امن کے قیام کے لئے اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔

 محسن نقوی اور علی امین گنڈاپور نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ شہداء ہمارے لئے سرمایہ افتخار ہیں، شہداء کی لازوال قربانیوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔

 اس موقع پر وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا کہ شہداء کی قربانیاں ناقابل فراموش ہیں، مل کر دہشتگردی کے عفریت کا مقابلہ کریں گے۔  

مزیدخبریں