کلیم اختر: بورڈآف ریونیونےمجموعی طورپر268اراضیوں کی نیلامی کاعمل شروع کردیا، 100ملین سےزائد21پراپرٹی کی نیلامی لاہورسمیت مختلف اضلاع میں کی جائیگی۔
مختلف دیگراضلاع میں247کےقریب سرکاری اراضیوں کی بھی نیلامی کی جائیگی
2جنوری تک مختلف اضلاع میں پراپرٹیوں کی نیلامی کاعمل جاری رہےگا
نیلامی متعلقہ اضلاع میں ڈویژنل کمشنرزاوربورڈآف ریونیوکےممبران کی نگرانی میں کی جائیگی
بولی دہندہ کوبولی میں شامل ہونےکیلئےاراضی کی کل مالیت کا5فیصدبطورزرضمانت جمع کروانالازمی ہوگا
کامیاب بولی دہندہ7یوم کےاندرکل قیمت کا25فیصدضلعی اکشن کمیٹیوں کوجمع کرانےکاپابندہوگا
کل مالیت کا 25 فیصد جمع نہ کروانےوالےبولی دہندہ کازرضمانت ضبط کرلیاجائےگا
بورڈآف ریونیوکےممبران نیلامی کاعمل صاف وشفاف بنانےکیلئےمانیٹرنگ کریں ، نبیل جاوید
نیلامی کے حوالے سے اشتہار متعلقہ تحصیل دفاتر میں آویزاں کرنے کی بھی ہدایت
ایف بی آر نے مجموعی طورپر268اراضیوں کی نیلامی کاعمل شروع کردیا
20 Dec, 2024 | 12:11 PM