وسیم احمد:گوادر میں ایچ بی ایل پی ایس ایل ڈرافٹ کی تقریب 11 جنوری کو ہوگی, چیئرمین پی سی بی نے کہا گوادر میں میزبانی کا مقصد ثقافتی اور اقتصادی اہمیت کو اجاگر کرنا ہے۔
سلمان نصیر نے کہا یہ اقدام پی ایس ایل کی رسائی کو پاکستان کے کونے کونے تک پھیلانے کیلئے ہے ،یہ اقدام پاکستان کی خوبصورتی دنیا کو دکھانے کے ہمارے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔