ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لیسکو: ایک بارپھراووربلنگ کاانکشاف

لیسکو: ایک بارپھراووربلنگ کاانکشاف
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

شاہد ندیم سپرا:لیسکوکی جانب سےبجلی کےبلوں میں ایک بارپھراووربلنگ ہونےکاانکشاف ہوا ہے۔بورڈآف ڈائریکٹرزنےتصاویرکےبرعکس ریڈنگ کرنےکانوٹس لےلیا۔
بورڈآف ڈائریکٹرزنےمیٹرزکی ریڈنگ کیمطابق بلنگ کرنےکےاحکامات جاری کردیئے۔ذرائع کے مطابق تصاویرکےمطابق بلنگ نہ ہونااضافی یونٹس چارج کرنےکےمترادف ہے،بڑےکمرشل و صنعتی صارفین کوتصاویرکےمطابق بلنگ نہ ہونےکی نشاندہی ہوئی۔
بورڈآف ڈائریکٹرزنےچیف انٹرنل آڈٹ کومانیٹرنگ کرنےکےاحکامات جاری کردیئے۔لیسکوچیف اورڈائریکٹرکسٹمرسروسزکوتصاویرکیمطابق ریڈنگ کرنےکیلئےاقدامات کاحکم دیاگیا۔اس ضمن میں بورڈ آف ڈائریکٹرز کے فیصلے کی روشنی میں تمام افسران کو مراسلہ بھجوا دیا گیا،ڈائریکٹر کسٹمر سروسز نے فیلڈ کے افسران کو مراسلہ بھجوایا۔