ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پرائیویٹ سکولزکو چھٹیوں میں ونٹرکیمپ لگانےکی اجازت نہ مل سکی

پرائیویٹ سکولزکو چھٹیوں میں ونٹرکیمپ لگانےکی اجازت نہ مل سکی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جنیدریاض:پرائیویٹ سکولوں کی جانب سےونٹرکیمپ کی درخواست مستردکردی گئی۔
پرائیویٹ سکول آنرزنےغیراعلانیہ چھٹیوں کےپیش نظرونٹرکیمپ لگانےکی اجازت مانگی تھی،سیکرٹری سکولزایجوکیشن خالدنذیرووٹونے اتھارٹیزکےسربراہان کوآگاہ کردیا۔

سی ای او ایجوکیشن کا کہنا تھا کہ چھٹیوں میں زبردستی کلاسزلگانےوالےسکولزکیخلاف کارروائی کیجائےگی،صوبہ بھر کے کسی بھی ضلع میں ونٹر کمیپ لگانے کی اجازت نہیں ہوگی۔

سیکرٹری ایجوکیشن خالدنذیر ووٹو نے کہا موسم سرما کی چھٹیاں بچوں کو ذہنی سکون فراہم کرتی ہیں، چھٹیوں کے بعد اساتذہ اضافی کلاسز کے ذریعے سلیبس مکمل کرواسکتے ہیں۔