جمال الدین: گجرات ترقیاتی منصوبوں کی رشوت اور کک بیکس کا ریفرنس،احتساب عدالت نے عدالت میں موجود ملزمان پر فرد جرم عائد کر دی، پرویز الہی کو 7 جنوری کو فرد جرم عائد کرنے کے لئے طلب کر لیا۔
عدالت استفسار کیا کہ پرویز الہٰی کیوں پیش نہیں ہوئے ؟وکیل چوہدری نواز نے بتایا کہ پرویز الہٰی کل شام باتھ روم میں پھسل کر گرگئے تھے،ان کی کمر اور ٹخنے پر چوٹ آئی ہے ،پراسیکیوٹر وارث علی جنجوعہ بولے یہ فردجرم سےبچنےکیلئےہرتاریخ پرمیڈکل پیش کردیتےہیں ،عدالت نےاستفسار کیا کہ کیا جو ملزم موجود ہیں ان پر فرد جرم عائد کر سکتے ہیں ؟ پرویز الہٰی پر پھر کسی دن فرد جرم عائدکردیں گے۔
پراسیکیوٹر وارث علی جنجوعہ نے کہا ملزمان پر الگ الگ فرم جرم عائد ہو سکتی ہے،وکیل محمد خان بھٹی نے کہا ملزمان پر الگ الگ فرم جرم عائد نہیں ہو سکتی ، پرویز الہٰی مرکزی ملزم ہیں انکی عدم موجودگی میں دیگرپرفرد جرم عائد نہیں ہو سکتی۔
وکیل محمد خان بھٹی نے کہا پرویز الہٰی پر فرد عائد نہ ہو تو دیگر پر فرم جرم عائد ہو جائے یہ غیر قانونی ہے ، پرویز الہٰی کا پلیڈر مقرر کر دیں تو اس کی موجودگی میں چارج فریم ہو جاتا ہے، عدالت سے استدعا کرتے ہوئے کہا کہ مہلت دیں آج کارروائی ملتوی کر دیں۔
احتساب عدالت نےعدالت میں موجود ملزمان پر فرد جرم عائد کر دی جبکہ پرویزالہٰی کو 7 جنوری کو فرد جرم عائد کرنے کیلئے طلب کر لیا۔
عدالت نےمحمدخان بھٹی سمیت دیگرملزمان پرفردجرم عائدکی،شریک ملزمان نعیم اقبال ،آصف اور اصغر سمیت 6 ملزمان پر فرد جرم عائد کی گئی، احتساب عدالت کے جج زبیر شہزاد کیانی نے سماعت کی۔