مناواں؛ آوارہ کتوں کا خاتون پر حملہ، فوٹیج منظرعام پر آگئی

20 Dec, 2024 | 10:45 AM

 وقاص احمد:چند روز قبل پیش آنے والے واقعے کی کلوز سرکٹ فوٹیج منظر عام پر آ گئی, آوارہ کتوں کے کاٹنے سے خاتون زخمی ہو گئی تھی.

تفصیلات کے مطابق مناواں کے علاقے میں الرحیم گارڈن میں آوارہ کتوں نےخاتون پر حملہ کیا، چند روز قبل پیش آنے والے واقعے کی کلوز سرکٹ فوٹیج منظر عام پر آ گئی، آوارہ کتوں کے کاٹنے سے خاتون زخمی ہو گئی تھی،سٹی 42 کو موصول ہونے والی فوٹیج میں گلی میں گزرنے والی خاتون پر 4 سے 5 آوارہ کتے حملہ آور ہوتے ہیں۔

آوارہ کتے خاتون کو زمین پر گرا لیتے ہیں،اسی دوران مزید آوارہ کتے آجاتے ہیں،زمین پر گری خاتون اپنے ڈوپٹے سے کتوں کو روکنے کی کوشش کرتی ہے۔

آوارہ کتے اکٹھےحملہ آور ہو کر خاتون کو گھسیٹ کر خالی پلاٹ میں لے جاتے ہیں، خاتون کا شور سن کر سکیورٹی گارڈز اور شہری مدد کو پہنچتے ہیں۔

پولیس کا کہنا تھا کہ خاتون کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کیا جاتا اب حالت خطرے سے باہر ہے، شہری نے بتایا کہ سوسائٹی انتظامیہ کو متعدد بار آوارہ کتوں بارے آگاہ کیا،انتظامیہ نے کوئی کارروائی نہیں کی جس سے خاتون زخمی ہوئی۔

مزیدخبریں