حکومت پنجاب انسانی خدمت کے اصولوں پر عمل پیرا ہے:مریم نواز شریف

20 Dec, 2024 | 10:39 AM

ویب ڈیسک:وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا انسانی یکجہتی کے بین الاقوامی دن پر پیغام، کہا کہ یکجہتی، ہمدردی اور مساوات کا قیام ہی ایک بہتر اور پرامن معاشرے کی بنیاد ہے۔

  مریم نواز شریف کا کہنا تھا کہ انسانی یکجہتی سے ہی غربت، ناانصافی اور معاشرتی ناہمواری کے خاتمہ ممکن ہے، حکومت پنجاب انسانی خدمت کے اصولوں پر عمل پیرا ہے۔

پنجاب حکومت کی تمام تر پالیسیز اور منصوبے انسانیت کی خدمت اور کمزور طبقات کی فلاح کے لیے وقف ہیں،ہر طبقے کو ترقی میں شامل کر کے یکجہتی، بھائی چارے اور سماجی انصاف کے اصولوں کو فروغ دے رہے۔

ایسے معاشرہ تشکیل کےلئے دن رات کوشاں ہیں جہاں ہر شخص کو برابری کے مواقع میسر ہوں،رنگ، نسل، مذہب اور قوم سے بالاتر ہو کر انسانیت کی خدمت میں اپنا کردار ادا کریں۔

مزیدخبریں