ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گوجرانوالہ میں سیشن کورٹ کے گیٹ کے باہر فائرنگ،1شخص قتل

گوجرانوالہ میں سیشن کورٹ کے گیٹ کے باہر فائرنگ،1شخص قتل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 زاہداقبال رانا: گوجرانوالہ میں سیشن کورٹ کے گیٹ کے باہر فائرنگ، 1شخص قتل، مقتول قتل کے مقدمے میں شہادت دینے عدالت جا رہا تھا،پولیس نے فائرنگ کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا.

پولیس نے لاش کو تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے,پولیس کے مطابق مقتول جب سیشن کورٹ کے باہر پہنچا تو ملزم نے فائرنگ کر دی، سیشن کورٹ کے باہر تعینات پولیس نے فائرنگ کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔

ایس ایس پی انوسٹی گیشن کا کہنا تھا کہ گوجرانوالہ۔2022 کا قتل کا مقدمہ ہے جس کی پیشی پر مقتول آرہا تھا، مقتول قتل کے مقدمہ میں سپریم کورٹ اف پاکستان سے ضمانت پر تھا، ملزم کے بھائی کا قتل ہوا تھا اور پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا۔