سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت آغاز، ڈالر کی قیمت میں کمی

20 Dec, 2024 | 10:27 AM

(ایاز رانا  ) پاکستان  سٹاک ایکسچینج میں کاروبارکا مثبت آغاز دیکھنے میں آیا، ڈالر گزشتہ روز مہنگا ہونے کے بعد سستا ہو گیا۔

 کاروبار کے آغاز پر 100انڈیکس میں 1562 پوانٹس کا اضافہ پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، 100 انڈیکس 1لاکھ 7ہزار 843 کی سطح پر پہنچ گیا

  گزشتہ روز پاکستان  سٹاک ایکسچینج میں شدید مندی رہی اور 100 انڈیکس 4 ہزار پوائنٹس سے زیادہ گرگیا،سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے مسلسل تیسرے منفی دن 100 انڈیکس 4795 پوائنٹس کم ہوکر ایک لاکھ 6 ہزار 274 پوائنٹس پر بند ہوا۔

  گزشتہ 3 روز میں انڈیکس 9 ہزار 894 پوائنٹس گرا ہے جبکہ مارکیٹ کیپٹلائزیشن ایک ہزار 208 ارب روپے کم ہوئی ہے۔

 انٹر بینک میں آج کاروبار کے آغاز پر ڈالر کی قدر میں پانچ پیسے کی کمی ہو گئی، جس کے بعد ڈالر انٹر بینک میں 278روپے30پیسے پر ٹریڈ ہو رہا ہے۔ گزشتہ روز ڈالر 278 روپے 35 پیسے پر بند ہواتھا۔

 گزشتہ روز ڈالر کی قدر میں 12 پیسے کا اضافہ ہوا تھا جبکہ اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر 15 پیسے مہنگا ہو کر 279 روپے 34 پیسے پر بند ہواتھا۔

مزیدخبریں