ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

قومی کرکٹ ٹیم کو جنوبی افریقہ کیخلاف ون ڈے سیریز جیتنے پر بڑا اعزاز حاصل

قومی کرکٹ ٹیم کو جنوبی افریقہ کیخلاف ون ڈے سیریز جیتنے پر بڑا اعزاز حاصل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:پاکستان نے 3 میچز کی ون ڈے سیریز کے دوسرے میچ میں جنوبی افریقا کو 81 رنز سے شکست دیکر سیریز اپنے نام کرلی۔

پاکستان نے تین میچز کی سیریز میں جنوبی افریقا پر 0-2 کی برتری حاصل کرلی، پاکستان کے کامران غلام مین آف دی میچ قرار پائے،ٹاس جیتنے کے بعد جنوبی افریقا کی دعوت پر پاکستان ٹیم 49.5 اوورز میں 329 رنز بنائے جس کے تعاقب میں جنوبی افریقی ٹیم 248 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔

پاکستان نے تیسری مرتبہ جنوبی افریقا میں ون ڈے سیریز جیت کر اکیسویں صدی میں جنوبی افریقا میں تین مرتبہ ون ڈے سیریز جیتنے والی پہلی ٹیم ہونے کا اعزاز حاصل کرلیا۔

اس سے قبل پاکستان نے 2013، 2021 میں جنوبی افریقا کو سیریز کی شکست دی اور اب 2024 میں جنوبی افریقا میں تین ون ڈے میچز کی سیریز کے دوسرے میچ میں لگاتار شکست دیکر سیریز اپنے نام کی۔

پاکستان نے جنوبی افریقا میں مجموعی طور پر 7 دو طرفہ ون ڈے سیریز کھیلی ہیں، مجموعی طور پر پاکستان جنوبی افریقا میں تین یا زیادہ مرتبہ ون ڈے سیریز جیتنے والی دوسری ٹیم ہے۔