سبزہ زار:دوران ڈیوٹی تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے زخمی ہونیوالا ملازم چل بسا

20 Dec, 2024 | 09:44 AM

فاران یامین:سبزہ زارکےعلاقہ میں ایل ڈبلیو ایم سی ورکر کے زخمی ہونے کا معاملہ,حنوک مسیح 26 روز ہسپتال میں زیر علاج رہنے کے بعد دم توڑ گیا.
حنوک مسیح کو دوران ڈیوٹی تیز رفتار گاڑی نے ٹکر ماردی تھی,تیز رفتار گاڑی نے حنوک مسیح کو سروسز لائن پر ٹکر ماری.
ٹکر کے بعد حنوک مسیح گندے نالہ میں گر گیا تھا,ایف آئی آر کےمطابق حنوک مسیح کو قریبی عزیز نے دوستوں کی مدد سے گندے نالہ سے نکالا، حادثہ میں حنوک مسیح کا جبڑا، دانت ٹوٹ گیا ،سر بھی زخمی ہوا۔
حنوک مسیح تشویشناک حالت میں جناح ہسپتال میں زیر علاج رہا،حنوک مسیح کے حادثہ کا مقدمہ سبزار تھانہ میں درج ہوا۔

مزیدخبریں