سال2024 میں بھی بروقت انصاف کی فراہمی ممکن نہ بنائی جاسکی

20 Dec, 2024 | 09:35 AM

ملک اشرف:سال 2024ختم ہونےمیں 10 روزباقی، ہائیکورٹ اورماتحت عدالتوں میں 15لاکھ سےزائدمقدمات کےفیصلےنہ ہوسکے۔
رواں سال ہائیکورٹ 25اورماتحت عدالتوں میں700سےزائدججزکی کمی پوری نہ ہوسکی,وکلاء اور سائلین تاریخ پر تاریخ ملنے سے پریشان رہے, ججز کی کمی و دیگر وجوہات بروقت انصاف کی فراہمی میں رکاوٹ قرار دی جاتی رہیں.

‍ذرائع کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں ایک لاکھ سے زائد مقدمات زیر التواء رہے، لاہورہائیکورٹ پرنسپل سیٹ پر 65 ہزار سے زائد مقدمات زیر التواء رہے۔
11ہزار سے زائد سول مقدمات، 25 ہزار سے زائد فوجداری، 26 ہزار سے زائد رٹ درخواستیں شامل ہیں، صوبہ بھر کی ضلعی عدلیہ میں زیرالتوامقدمات کی تعداد 14 لاکھ سے زائد رہی ۔

مزیدخبریں