درنایاب:زمین ڈویلپرزنےدوسری مخلوط استعمال کی ہائی رائزعمارت کاڈیزائن متعارف کرادیا۔
سی بی ڈی پنجاب بزنس بےمیں تعمیرکی جانیوالی عمارت کانام زمین ارکس رکھاگیا،عمارت میں آفس سپیسس اور ریٹیل آؤٹ لیٹس شامل ہوں گے,سی ای اوسی بی ڈی پنجاب عمران امین نےاس اہم پیشرفت کا خیر مقدم کیا.
سی ای او سی بی ڈی عمران امین کا کہنا تھا کہ سی بی ڈی پنجاب میں تعمیرات کاآغازخوش آئند ہے ،سی بی ڈی بزنس بے میں دوسری عمارت کی تعمیر اتھارٹی کی ترقی پسند سوچ کی عکاسی ہے۔
سی بی ڈی پنجاب نے اپنا وعدہ مکمل کیا ہے ،انویسٹرز کو ایک جدید انفراسٹرکچر بنا کر دیا ہے،زمین ڈویلپرز نے ایک جدید بلڈنگ ڈیزائن متعارف کروایا ،ایسا ڈیزائن جدید تعمیرات کی تمام ضروریات پوری کرتا ہے۔