ای سی سی کا اہم اجلاس، گندم کی امدادی قیمت 3900 روپے فی من برقرار رکھنے کی منظوری

20 Dec, 2023 | 09:37 PM

وقاص عظیم : اقتصادی رابطہ کمیٹی نے سرکاری پاور پلانٹس کو 262 ارب روپے اور کے الیکٹرک کے بقایاجات کی مد میں 57 ارب جاری کرنے کی منظوری دے دی، گندم کی امدادی قیمت 3900 روپے فی من برقرار رکھنے کا فیصلہ۔
نگران وزیر خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر کی زیر صدارت ای سی سی کا اجلاس اسلام آباد میں ہوا۔ اجلاس میں ای سی سی نے سرکاری پاور پلانٹس کو 262 ارب روپے ادائیگی کی منظوری دیدی، پاور پلانٹس کو آئی پی پیز کی طرز پر تکنیکی گرانٹ کے طور پر رقم دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے، کے الیکٹرک کے بقایاجات کی مد میں 57 ارب کی ایڈوانس سبسڈی بھی منظوری دے دی گئی۔اس کے علاوہ آئی ایم ایف کی شرائط کے تحت ایکسپورٹ فنانس اسکیم فیز آوٹ کرنے کی منظوری دی گئی، ایگزم بینک کے لیے 3 ارب 87 کروڑ روپے کے فنڈز کی منظوری دی گئی، نیکا ادارے کو سائنس و ٹیکنالوجی ڈویژن سے وزارت توانائی کو منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا اس مقصد کیلئے 15 کروڑ 24 لاکھ روپے کی تکنیکی سپلیمنٹری گرانٹ بھی منظور کردیے گئے۔ 
اجلاس میؒں گندم کی امدادی قیمت 3900 روپے فی من برقرار رکھنے کی منظوری دے دی گئی۔ تمباکو کی فصل کی کم ازکم قیمت کے تعین کی بھی منظوری دے دی گئی۔ ای سی سی نے پاکستان اسٹیل ملز کے واجبات میں اضافے پر اظہار برہمی کیا گیا اور وزارت صنعت و پیداوار کو پاکستان اسٹیل ملز بورڈ کی نا اہلی کا جائزہ لینے کی ہدایت دی گئی۔ 

مزیدخبریں