عمران خان کے بھانجے حسان نیازی کا عام انتخابات میں حصہ لینے کا فیصلہ

20 Dec, 2023 | 09:20 PM

ملک اشرف  : سابق چئیرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) عمران خان کے بھانجےحسان نیازی ایڈوکیٹ نے عام انتخابات میں حصہ لینے کا فیصلہ کرلیا۔ 

سانحہ 9 مئی میں گرفتار ملزم حسان نیازی نے جیل سے الیکشن لڑنے کی اجازات کے لیے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی ۔ حسان نیازی کے کاغذات نامزدگی کی اجازت کیلئے دائر درخواست سماعت کیلئے مقرر  کر لی گئی ۔

جسٹس علی باقر نجفی  حسان نیازی کی والدہ نورین نیازی کی درخواست پر کل ابتدائی سماعت کریں گے ،درخواست میں وفاقی حکومت ، پنجاب حکومت اور کمانڈنگ آفیسر کو فریق بنایا گیا  ہے ۔ 

مزیدخبریں