ملک اشرف : سابق چئیرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) عمران خان کے بھانجےحسان نیازی ایڈوکیٹ نے عام انتخابات میں حصہ لینے کا فیصلہ کرلیا۔
سانحہ 9 مئی میں گرفتار ملزم حسان نیازی نے جیل سے الیکشن لڑنے کی اجازات کے لیے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی ۔ حسان نیازی کے کاغذات نامزدگی کی اجازت کیلئے دائر درخواست سماعت کیلئے مقرر کر لی گئی ۔
جسٹس علی باقر نجفی حسان نیازی کی والدہ نورین نیازی کی درخواست پر کل ابتدائی سماعت کریں گے ،درخواست میں وفاقی حکومت ، پنجاب حکومت اور کمانڈنگ آفیسر کو فریق بنایا گیا ہے ۔