تھانہ ائیرپورٹ کی حدود میں ہوائی فائرنگ ،احتساب عدالت کے جج بال بال بچے

20 Dec, 2023 | 06:57 PM

فرزانہ صدیق: راولپنڈی  کے علاقے تھانہ ائیرپورٹ کی حدود میں ہارلے سٹریٹ کے رہائشی شایان علی نے پی ایف چوک میں ہوائی فائرنگ کی۔

تفصیلات کے مطابق ہارلے سٹریٹ کے رہائشی شایان علی نے پی ایف چوک میں فائرنگ کی ہے جبکہ دوسری طرف احتساب عدالت کے جج محمد بشیر کی گاڑی بھی فائرنگ سے بال بال بچ گئی۔

احتساب عدالت کے جج محمد بشیر اڈیالہ جیل سے کیس کی سماعت سے واپس آرہے تھے ۔

فائرنگ سے ٹریفک جام ہوگئی اور پولیس نے ملزم کو گرفت میں لے لیا۔

راولپنڈی پولیس کے ترجمان کے مطابق ملزم گرفتاری کے وقت نشے کی حالت میں تھا جو گاڑی میں فیملی کے ساتھ جا رہا تھا کہ اس دوران فیملی سے تلخ کلامی ہوئی اور ملزم نے گاڑی سے اُتر کر ہوائی فائرنگ کردی۔ اس دوران ایئرپورٹ پولیس نے فوری موقع پر پہنچ کر ملزم کو گرفتار کر لیا۔

 ترجمان راولپنڈی پولیس کے مطابق معاملہ اہل خانہ سے ناراضگی پر ہوائی فائرنگ کا ہے کسی اہم شخصیت کو نشانہ بنانے کا نہیں۔

مزیدخبریں